تازہ ترین

فٹ بال ورلڈ کپ میں سوئٹرزلینڈ نے بوسنیا ہرزوگوینا کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر تین پوائنٹس حاصل کرلئے۔لاس اینجلس میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے گول پر حملے کے باوجود برتری حاصل نہ کرسکیں، وقفے پر مقابلہ صفر، صفر سے برابر تھا۔دوسرے ہاف میں سوئٹرزلینڈ کے حملوں میں تیزی آئی جس کے نتیجے میں اُن کے کھلاڑیوں نے انجری ٹائم سمیت 23 منٹ میں چار گول داغ دیئے۔دو گول متبادل کھلاڑی یوہان منزمبی نے سکور کئے، ایک، ایک گول روبین ورگاس اور زاکا نے بنایا۔

اس دوران بوسنیا کے ایک کھلاڑی موہاری مووچ کو ریفری نے ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا جبکہ اُن کی جانب سے واحد گول 93ویں منٹ میں محمک نے سکور کیا۔میچ کا اختتام سوئٹزرلینڈ کی چار ایک کی جیت پر ہوا جس نے میچ کے تین قیمتی اور مجموعی طور پر چار پوائنٹس حاصل کرکے اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کی راہ ہموار کرلی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement