گولڈن بوٹ کا ایوارڈ ایمباپے کے نام، ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا ریکارڈ بھی بنا ڈالا
فرانس کے کپتان کائلین ایمباپے نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کا گولڈن بوٹ جیت کر ایک اور تاریخی اعزاز اپنے نام کر لیا۔فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹائن کے لیونل میسی فائنل میں اپنے گولز کی تعداد میں اضافہ نہ کر سکے جس کے بعد ایمباپے 10 گولز کے ساتھ ٹورنامنٹ کے ٹاپ سکورر بن گئے۔ لیونل میسی نے ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 8 گولز کئے جبکہ انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور ناروے کے ارلنگ ہالینڈ 7، 7 گولز کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر رہے۔27 سالہ ریال میڈرڈ کے سٹار فارورڈ ایمباپے نے مسلسل دوسری مرتبہ ورلڈ کپ کا گولڈن بوٹ جیتا۔ اس سے قبل انہوں نے 2022 قطر ورلڈ کپ میں بھی یہ اعزاز حاصل کیا تھا اگرچہ اس وقت فرانس فائنل میں شکست کھا گیا تھا۔
ایمباپے نے تیسرے نمبر کے میچ میں انگلینڈ کی 6-4 کی کامیابی کے دوران دو گول کر کے اپنی مجموعی تعداد 10 تک پہنچائی اور اسی کے ساتھ وہ ورلڈ کپ کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔فرانسیسی سپر سٹار نے اب تک صرف تین ورلڈ کپ کھیلتے ہوئے 22 گولز سکور کیے ہیں جو لیونل میسی کے 21 گولز سے ایک زیادہ ہیں۔
گولڈن بوٹ جیتنے کے بعد ایمباپے نے کہا کہ میں تاریخ کا سب سے زیادہ گول کرنے والا کھلاڑی بننے کے بجائے فائنل کھیلنا زیادہ پسند کرتا۔