فیفا ورلڈ کپ: پانچ بار کی عالمی چیمپئن برازیل ایونٹ سے باہر
فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میچ میں ناروے نے 5 بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کیا اور کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔نیویارک میں برازیل اور ناروے کے درمیان کھیلے گئے میچ کا آغاز سنسنی خیز رہا، کھیل کے چوتھے منٹ میں ناروے کے پیٹرک برگز نے گیند برازیل کے جال میں پہنچا دی لیکن آف سائیڈ کے سبب اُن کے گول کو مسترد کردیا گیا۔کچھ ہی دیر بعد برازیل کو فاؤل پر پنالٹی مل گئی، مگر برونو گومیریس ناروے کے گول کیپر کو چکمہ نہ دے سکے۔
پہلے ہاف میں دونوں جانب سے ایک دوسرے کے گول پر کئی حملے ہوئے مگر کوئی بھی سبقت حاصل نہ کرسکا، اس ہاف میں ناروین ٹیم نسبتا بہتر کھیلتی رہی۔وقفے پر مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا، دوسرے ہاف میں کھیل بڑھتا رہا، 79ویں منٹ میں ناروے کے ایرلنگ ہالینڈ کو ساتھی کھلاڑی کے کراس پر گیند برازیل کے جال میں پہنچانے کا موقع مل گیا۔ایک زوردار اور شاندار ہیڈر کے ذریعے اُنہوں نے گول کردیا،خسارے میں جانے کے بعد برازیل کی گول کرنے کی کوششیں تیز ہوگئیں ہوئیں مگر سب بے کار، 79ویں منٹ میں ایرلنگ ہالینڈ پھر ایکشن میں آئے، ڈی کے باہر سے اُن کی لگائی ہوئی ایک شاندار کک برازیل کے دفاعی کھلاڑیوں اور گول کیپر کو ڈاج دیتی ہوئے گول میں پہنچ گئی، مقابلہ دو صفر ہوگیا۔کھیل کے انجری ٹائم میں برازیل کو فاؤل کے نتیجے میں ریفری نے پھر پنالٹی ایوارڈ کی جس پر متبادل کھلاڑی کے طور پر آنے والے اسٹار کھلاڑی نیمار نے گول کردیا۔
اس موقع پر اُن کی ناروے کے گول کیپر سے تکرار بھی ہوئی، اس گول کے چند لمحات کے بعد ریفری نے کھیل ختم ہونے کی وسل بجادی یوں پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیلین ٹیم پری کوارٹر فائنل میں ناروے سے ہار گئی جو میگا ایونٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے۔کوارٹر فائنل میں ناروے کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔