فیفا ورلڈکپ: برازیل نے جاپان کو 1-2 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کیلئےکوالیفائی کرلیا
فیفا ورلڈکپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 کے ناک آؤٹ مقابلے میں برازیل نے جاپان کو 1-2 سے شکست دے دی۔ہیوسٹن میں کھیلے گئے میچ میں پہلے ہاف کے 29 ویں منٹ پر جاپان نے سب کو حیران کرتے ہوئے پہلا گول کر دیا۔جاپان کے سانو نے گول کرکے جاپان کو برازیل کے خلاف 0-1 کی برتری دلادی۔ پہلا ہاف جاپان کی برتری کے ساتھ ختم ہوا۔
دوسرے ہاف میں برازیل نے 2 گول کرکے برتری حاصل کرلی۔کیسی میرو نے برازیل کی جانب سے گول برابر کیا، برازیل کا فیصلہ کن گول گیبرئیل مارٹی نیلی نے کھیل ختم ہونے سے ایک منٹ پہلےکیا۔ جاپان کو ہرا کر برازیلین ٹیم پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
Leave A Comment