تازہ ترین

ایران نے رواں سال امریکہ میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کی تصدیق کردی۔ایرانی وزارت کھیل نے کہا ہے کہ ایرانی ٹیم امریکہ میں رواں سال ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے تیار ہے۔ایرانی حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا کہ ایونٹ میں شرکت کے لیے ضروری اقدامات کر لیے گئے ہیں۔ اس سے پہلے فیفا کے صدر بھی کہہ چکے ہیں، کہ ورلڈ کپ میں ایرانی ٹیم شرکت کرے گی۔ خیال رہے کہ ایران نے فیفا ورلڈکپ 2026 کے لیے کوالیفائی کیا ہوا ہے، یہ ورلڈکپ امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں 11 جون سے شروع ہوگا۔

ایران کے تمام میچز امریکہ میں شیڈول ہیں اور ایران کو پہلا گروپ میچ 15 جون کو لاس اینجلس میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنا ہے، پھر 21 جون کو اس کا مقابلہ بیلجیئم اور 27 جون کو مصر سے ہوگا۔گزشتہ دنوں ایرانی فٹبال فیڈریشن نےکہا تھا کہ وہ امریکہ  اور اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کے باعث اپنے میچزکو میکسیکو منتقل کرنےکے لیے فیفا سے مذاکرات کر رہی ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران فٹبال ٹیم کی ورلڈکپ میں شرکت حوالے سےکہا تھا کہ ان حالات میں ایران کا امریکہ میں ورلڈ کپ کھیلنا مناسب نہیں ہوگا جب کہ ایران نے اس پر ردعمل میں کہا تھا کہ کوئی بھی ایران کی قومی ٹیم کو ورلڈکپ سے باہر نہیں کر سکتا۔  

 

Leave A Comment

Advertisement