تازہ ترین

ایشین گیمز 2026 میں پاکستان کو پہلا میڈل مل گیا۔مکسڈ مارشل آرٹس سیمی فائنل میں کراچی سے تعلق رکھنے والے عاصم خان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔رولز کے تحت عاصم خان برانز میڈل جیتنے میں کامیاب رہے جس کی میڈل تقریب کل ہوگی۔عاصم خان کے ساتھ گیمز میں ٹیم لیڈر کی ذمہ داریاں نبھانے والے دلاور خان نےبات کرتے ہوئے کہا کہ عاصم خان نے پاکستان کے لیے میڈل کا کھاتہ کھول دیا ہے، یقین ہے کہ باقی ایونٹس میں بھی پاکستان میڈلز جیتنے میں کامیاب ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ یہ عاصم خان کا ایشین گیمز میں پہلا میڈل ہے تاہم وہ اس سے پہلے ورلڈ برانز میڈل اور ایشین سلور میڈل بھی اپنے نام کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔عاصم خان کی بدھ کو کراچی واپسی ہوگی۔

 

 

 

Leave A Comment

Advertisement