ایشین گیمز ہاکی: پاکستان کی ازبکستان کیخلاف مسلسل دوسری کامیابی
ایشین گیمز ہاکی میں پاکستان نے ازبکستان کو 5-1 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی، پاکستان نے میچ میں مجموعی طور پر 5 گول سکور کیے۔پاکستان کی جانب سے سفیان خان نے 2 گول کیے، انہوں نے 33ویں اور 57ویں منٹ میں گول سکور کیے۔محمد عماد، عبدالرحمٰن اور ابوبکر محمود نے ایک، ایک گول کرکے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔