تازہ ترین

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے پاکستان انڈر 19 ٹیم کی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے پہلی مرتبہ انڈر 19 ٹیم کو سینٹرل کنٹریکٹس دینے کا فیصلہ کرلیا۔ملاقات میں محسن نقوی نے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی انگلینڈ میں شاندار کارکردگی پر نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کی۔

ہیڈ کوچ شاہد انور کے مطابق انگلینڈ میں عمدہ کارکردگی کے بعد چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو مدعو کیا، ان سے انفرادی ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹس نوجوان کرکٹرز کو بہتر کارکردگی کی ترغیب دیں گے اور اچھی کارکردگی کا صلہ ملنے سے کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھے گا۔

کپتان فرحان یوسف نے کہا کہ ملتان میں گزشتہ 2 برس کے دوران منعقد ہونے والے انڈر 19 ترقیاتی کیمپوں سے کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہوا اور ان کے مثبت نتائج سامنے آئے۔فرحان یوسف کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی سے ملاقات اور پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹس ملنا کھلاڑیوں کے لیے حوصلہ افزا ہے۔

عالیان سلمان نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹس سے کھلاڑیوں کا اعتماد اور حوصلہ بڑھے گا اور کرکٹرز اپنی کرکٹ پر مزید توجہ دے سکیں گے۔

 

Leave A Comment

Advertisement