تازہ ترین

فیفا ورلڈ کپ کیلئے جانے والے صومالی ریفری عمر ارتان کو امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا۔ ایوارڈ یافتہ صومالی ریفری عمر ارتان کو فیفا ورلڈ کپ کے سلسلے میں امریکا میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ عمر ارتان فیفا ورلڈ کپ میں صومالیہ کی نمائندگی کرنے والے پہلے صومالی ریفری ہیں اور انہیں ٹورنامنٹ کے لیے مقررہ میچز میں فرائض انجام دینا تھے۔

صومالی حکام کا کہنا ہے کہ عمر ارتان کو طے شدہ میچز میں شرکت سے روکنا نہ صرف ان کے لیے ذاتی نقصان ہے بلکہ یہ فٹبال کے اصولوں اور کھیلوں کی روح کے بھی منافی ہے۔ اس فیصلے کے باعث صومالیہ کی عالمی سطح پر نمائندگی بھی متاثر ہوئی ہے۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement