صومالین ریفری کا امریکا سے جبری واپسی پر شاندار استقبال
صومالیہ کے ریفری کا امریکا سے جبری وطن واپسی پر ہیرو جیسا استقبال کیا گیا۔عمر عبدالقادر ارتان گزشتہ برس کنفیڈریشن آف افریقن فٹبال کی جانب سے سال کے بہترین مرد ریفری قرار پائے تھے۔امریکا پہنچنے پر عمر عبدالقادر ارتان کو میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے واپس بھیجا گیا، انہیں فیفا ورلڈ کپ میں بطور ریفری شرکت کرنا تھی۔امریکی امیگریشن حکام نے ان کی واپسی کی کوئی باضابطہ وجہ نہیں بتائی تاہم صومالیہ ان ممالک میں شامل ہے جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔