ڈسپلن کی خلاف ورزی، بین اسٹوکس ڈراپ، جو روٹ انگلینڈ کے کپتان مقرر
ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر انگلینڈ نے کپتان بین اسٹوکس کو دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کردیا۔ بین اسٹوکس کو ٹیم کے کرفیو کے اوقات کی خلاف ورزی پر تحقیقات کا سامنا ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف بدھ سے شروع ہونے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کےلیے گس ایٹکنسن بھی اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا۔گلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف اوول ٹیسٹ کیلئے جو روٹ کو انگلینڈ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ جوفرا آرچر اور جارڈن کاکس کو دوسرے میچ کے لیے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔