تازہ ترین

آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹ کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔ پاکستانی اسپنر ابرار احمد ون ڈے فارمیٹ میں دنیا کے دوسرے بہترین بالر بن گئے،ابرار احمد دو درجہ ترقی کے بعد چوتھے سے دوسرے نمبر پر آگئے۔کپتان قومی ون ڈے ٹیم شاہین آفریدی بھی ٹاپ ٹین بالرز میں شامل ہوگئے ،شاہین آفریدی 4 درجہ ترقی کے بعد 13ویں سے 9ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ون ڈے بالرز رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ۔ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بابر اعظم کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے،انگلش کھلاڑی ہیری بروک ٹیسٹ کے نمبر ون بلے باز بن گئے،سابق انگلش کپتان جوئے روٹ دو درجہ تنزلی سے تیسرے نمبر پر جاپہنچے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں محمد رضوان اور بابر اعظم کی ایک درجہ ترقی ہوئی،محمد رضوان کا 19 واں اور بابر اعظم کا 20 واں نمبر ہے۔

Leave A Comment

Advertisement