عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
پاکستان نے عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپین شپ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے چیمپین شپ میں اپنا پہلا میچ جیت لیا۔ کینیڈا کے شہر نیاگرا ان دی لیک میں شروع ہونے والی عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپین شپ کے گروپ 7 کے پہلے میچ میں سیڈ7 پاکستان نے نائجیریا کو 0-3 سے شکست دے دی۔پاکستان کے نعمان خان نے یوسف قادری،عبداللہ نواز نے شعیب جیوا اور محمد عمیر عارف نے جوشوا ڈینیئل کو ہرایا۔پاکستان گروپ مرحلے کا دوسرا میچ سوئٹزرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔