ایشین والی بال چیمپئن شپ : پاکستان نےسیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
سنٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے مسلسل چوتھی کامیابی کے ساتھ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔پاکستان نے اپنے چوتھے میچ میں ازبکستان کے خلاف تین صفر سیٹ سے کامیابی حاصل کی ،پاکستان ٹیم کی کامیابی کا سکور پچیس تیرہ، پچیس بائیس اور پچیس اٹھارہ رہا۔چیمپئن شپ کے پانچویں روز دیگر دو میچز میں سری لنکا نے قازقستان جبکہ بنگلہ دیش نے نیپال کو شکست دی، سنٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کے مقابلے اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہیں۔