ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی پراعتماد بیٹنگ، 3 وکٹ پر 199 رنزبنا لئے
ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے پراعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنا لئے۔شان مسعود 88 رنز بنا کر سنچری کے قریب جبکہ سلمان علی آغابغیرکوئی رن بنائے وکٹ پر موجود ہیں ،ایک رن پر اوپنر اذان اویس کی وکٹ گرنے کے بعد امام الحق اور شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 155 رنز کی شراکت قائم کی۔ امام الحق 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ کپتان بابر اعظم 23 رنز بنا سکے۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسرے روز کھانے کے وقفے کے بعد اپنی پہلی اننگز میں 311 رنز پر آؤٹ ہوگئی،پاکستان کی جانب سے محمد علی نے 4 جبکہ محمد عباس نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔