کامن ویلتھ گیمز: پاکستان کی فاطمہ زاہرہ ویمنز باکسنگ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں
سکاٹ لینڈ میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2026 میں پاکستان کی خاتون باکسر فاطمہ زہرہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویمنز 60 کلوگرام کیٹیگری کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ فاطمہ زہرہ نے ابتدائی مرحلے کے مقابلے میں لیسوتھو کی باکسر ریئل ایبوہا کو یکطرفہ انداز میں شکست دی۔ مقابلے کے دوران پاکستانی باکسر ابتدا ہی سے حریف پر مکمل طور پر حاوی رہیں اور ان کے مسلسل مؤثر حملوں کے باعث ریفری نے مقابلہ قبل از وقت روک کر فاطمہ زہرہ کو فاتح قرار دے دیا۔