دورہ ویسٹ انڈیز، قومی ٹیم کا پہلے ٹیسٹ میں 7 بیٹرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا منصوبہ
قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے دورہ ویسٹ انڈیز میں پہلے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون پر ابتدائی مشاورت شروع کر دی۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم مینجمنٹ 7 اسپیشلسٹ بیٹرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ اذان اویس، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم اور محمدرضوان پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔سلمان علی آغا بھی پلیئنگ الیون کاحصہ ہوں گے اور پانچویں بولر کے طور پر استعمال ہوں گے جبکہ عامر جمال اور محمد عباس بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔لیفٹ آرم اسپیشلسٹ اسپنر علی عثمان کے ٹیسٹ ڈیبیو کا قوی امکان ہے ,خرم شہزاد اور محمد علی میں سے ایک فاسٹ بولر پلیئنگ الیون کا حصہ ہوگا۔