پہلا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلا ٹیسٹ میچ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جارہا ہے۔ یہ اس گراؤنڈ میں ہونے والا پہلا ٹیسٹ میچ ہے۔پاکستان کی جانب سے 33 سالہ لیفٹ آرم اسپنر علی عثمان ڈیبیو کررہے ہیں۔