تازہ ترین

وزیرِاعظم شہباز شریف نے ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ جیتنے پر پاکستان فٹبال ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تاریخی کامیابی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ قومی ٹیم نے شاندار کھیل، عزم اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ یہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا باضابطہ بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ ٹائٹل ہے۔ امید ظاہر کی ہے کہ قومی فٹبال ٹیم آئندہ بھی اسی جذبے اور محنت کے ساتھ کامیابیاں سمیٹتے ہوئے ملک کا پرچم بلند رکھے گی۔

گرین شرٹس نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے: محسن نقوی

 چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ جیتنے پر پاکستان ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔گرین شرٹس نے فائنل میں افغانستان کو شکست دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔فٹبالرز نے میدان میں شاندار کھیل اور غیر معمولی جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخ رقم کی، طویل عرصے بعد پہلا انٹرنیشنل فٹبال ٹائٹل جیتنا پاکستان فٹبال کے نئے دور کا آغاز ہے ۔فٹبال ٹیم کی تاریخی فتح ہر اسپورٹس مین کے لیے باعثِ تقلید اور حوصلہ افزاء ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement