ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا UAE میں ہونے کا امکان
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا متحدہ عرب امارات میں ہونے کا امکان ہے، ٹورنمنٹ میں شامل ٹیموں کو غیر رسمی طور پر تاریخوں سے آگاہ کیا گیا ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل کو ویمن ایشیا کپ کے وینیو اور شیڈول کا اعلان کرنا ہے، جس کا یو اے ای میں ہونے کا امکان ہے۔ویمن ایشیا کپ 8 ٹیموں پر مشتمل 28 اگست سے 13 ستمبر تک ہونے کا امکان ہے۔ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان، سری لنکا، بھارت، بنگلادیش، نیپال، ملائیشیا، تھائی لینڈ اور یو اے ای کی ٹیمز شامل ہیں۔