تازہ ترین

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 38 قومی کرکٹرز کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا ہے، جن کی مدت 30 جون 2027 کو ختم ہوگی۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق کھلاڑیوں کو ٹیسٹ، ون ڈے، ٹی 20 انٹرنیشنل اور ڈویلپمنٹ سمیت مختلف زمروں میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹیسٹ اور ون ڈے کنٹریکٹ

اس کیٹیگری میں بابر اعظم اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔

ٹیسٹ کنٹریکٹ

ٹیسٹ کیٹیگری میں اذان اویس، محمد عباس، ساجد خان اور سعود شکیل کو شامل کیا گیا ہے۔

ون ڈے اور ٹی 20 انٹرنیشنل کنٹریکٹ

اس زمرے میں ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، فہیم اشرف، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

 

ٹی 20 انٹرنیشنل کنٹریکٹ

اس کیٹیگری میں حسن نواز، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان اور عثمان طارق کو کنٹریکٹ کی پیشکش کی گئی ہے۔

ڈویلپمنٹ کنٹریکٹ

اس کیٹیگری میں عبدالصمد، عبداللہ فضل، احمد دانیال، علی رضا، فرحان یوسف، ہنین شاہ، محمد طحہٰ، محمد طیب عارف، محمد غازی غوری، محمد عمران رندھاوا، رضاؤ اللہ، سعد بیگ، سعد مسعود، سمیر منہاس، ثاقب خان، شہزیب خان، شمیل حسین، سفیان مقیم اور عبید شاہ شامل ہیں۔

 

 

 

Leave A Comment

Advertisement