کوئٹہ سے تعلق رکھنے والا باکسر قدرت اللہ گلاسگو میں غائب ہو گیا
انٹر نیشنل ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا غائب ہونا معمول کی بات ہے۔ گلاسگو میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمزمیں پاکستان کے لیے واحد کانسی کا تمغہ خاتون باکسر فاطمہ زہرا نے جیتا اور مرد باکسر ناکام رہے لیکن کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے باکسر قدرت اللہ خراب کارکردگی کے بعدگلاسگو میں غائب ہوگئے۔ گلاسگو میں ختم ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں شرکر کونے والے پاکستانی باکسر قدرت اللہ پاکستان آنے والی فلائٹ میں سوار نہیں ہوئے اور اتوار کو گیمز ختم ہونے کے بعدپاکستان باکسنگ ٹیم وطن واپسی کے لیے گلاسگو سے روانہ ہوچکی ہے۔