تازہ ترین

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے خلاف اہم ٹیسٹ سیریز سے قبل جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے 46 سالہ سابق کرکٹر مائیکل اسمتھ کو قومی کرکٹ ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا ۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق، مائیکل اسمتھ کو دو سال کے معاہدے پر پاکستان کی ریڈ بال (ٹیسٹ) اور وائٹ بال (ون ڈے و ٹی ٹوئنٹی) دونوں ٹیموں کے بیٹنگ کوچ کے طور پر ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، مائیکل اسمتھ لیول فور کوچنگ کوالیفکیشن کے حامل ہیں اور ان کے پاس کوچنگ کا وسیع تجربہ موجود ہے۔مائیکل اسمتھ اس سے قبل ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تین فرنچائزز کے کوچنگ سٹاف کا حصہ رہ چکے ہیں جبکہ بگ بیش لیگ کی ٹیم ہوبارٹ ہریکینز اور کرکٹ تسمانیہ کے ساتھ بھی بطور بیٹنگ کوچ خدمات انجام دے چکے ہیں، بطور کھلاڑی انہوں نے اپنے کیریئر میں فرسٹ کلاس، لسٹ اے اور ٹی ٹئنٹی میچز میں مجموعی طور پر 7,029 رنز بنا رکھے ہیں، جن میں 9 سنچریاں اور 40 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

 بیٹنگ کوچ مائیکل اسمتھ انگلینڈ کے خلاف آنے والی ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے جلد ہی قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 19 اگست سے ہو رہا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement