2026ء فٹبال ورلڈ کپ: ایران کی قومی ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
ایران کے دارالحکومت تہران میں 2026 کے فٹبال ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم کے لئے ایک الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔انقلاب سکوائر میں بڑی تعداد میں عوام جمع ہوئے جہاں شائقین نے پرچم لہراتے ہوئے تھے اور نعرے لگاتے ہوئے کھلاڑیوں کا استقبال کیا، کھلاڑی سرخ اور سیاہ ٹریک سوٹس میں سٹیج پر نمودار ہوئے۔
ایرانی فٹبال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج نے کہا ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے کھلاڑی عوام، ملک کے محافظوں، رہبر اور وطن کی نمائندگی کریں گے۔
کچھ شائقین نے ایسے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن میں جنگ کے دوران جاں بحق ہونے والے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا تھا۔
Leave A Comment