تازہ ترین

انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ انگلش بلے باز نے سری لنکا کے خلاف کارڈف میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں یہ تاریخی سنگ میل عبور کیا، بٹلر نے ایشان ملنگا کی گیند پر ایک رن لے کر ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنے 15 ہزار رنز مکمل کیے۔اس سنگ میل کے ساتھ ہی جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔ جوز بٹلر نے یہ کارنامہ 528 میچز میں انجام دیا، ان کی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اوسط 35.46 اور اسٹرائیک ریٹ 147.46 ہے، وہ اب تک 9 سنچریاں اور 107 نصف سنچریاں بھی اسکور کرچکے ہیں۔ کیرون پولارڈ 14999 رنز کے ساتھ فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، پولارڈ نے یہ رنز 754 میچز میں بنائے ہیں انگلینڈ کے ہی الیکس ہیلز 14581 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں، ہیلز نے یہ رنز 537 میچز میں بنائے۔ ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز کرس گیل ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 14562 رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں، انہوں نے یہ رنز 463 میچز میں سکور کیے۔ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 14284 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں، وارنر نے یہ مجموعہ 439 میچز میں حاصل کیا ہے۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 15 ہزار رنز کا منفرد سنگ میل عبور کرنے کے ساتھ ساتھ اس فارمیٹ میں مجموعی رنز کے ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement