پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم ساف چیمپئن شپ میں شرکت نہیں کرے گی
ساف ویمنز فٹبال چیمپئن شپ 2026 کے ڈراز کے اعلان کے ساتھ ہی یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم بھارت میں ہونے والے ایونٹ میں شرکت نہیں کرے گی۔ساف ویمنز فٹبال چیمپئن شپ 2026 کے ڈراز کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے، تاہم پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم اس ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرے گی۔یہ چیمپئن شپ 25 مئی سے 6 جون تک بھارت میں کھیلی جائے گی، جس میں خطے کی نمایاں ٹیمیں حصہ لیں گی۔
ڈراز کے مطابق گروپ اے میں سری لنکا، نیپال اور بھوٹان شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں بنگلادیش، بھارت اور مالدیپ کی ٹیمیں شامل کی گئی ہیں۔ٹورنامنٹ کے شیڈول اور گروپ بندی کے اعلان کے بعد علاقائی سطح پر مقابلوں کی تیاریوں میں تیزی آ گئی ہے، تاہم پاکستان کی عدم شرکت کے باعث ایونٹ میں ایک اہم ٹیم کی کمی محسوس کی جائے گی۔
Leave A Comment