تازہ ترین

پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر میچ اپنے نام کرلیا۔ قومی ٹیم نے 75 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم کو دوسری اننگز میں صرف 117 رنز پر ڈھیر کردیا۔ پاکستان کی جانب سے اسپنرز ساجد خان اور علی عثمان نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں۔ویسٹ انڈیز نے چوتھے روز اپنی دوسری اننگز کا آغاز 103 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے کیا، تاہم میزبان ٹیم کی باقی تین وکٹیں صرف 14 رنز کے اضافے پر گر گئیں۔زخمی اوپنر برانڈن کنگ کمر کی تکلیف کے باعث دوسری اننگز میں بیٹنگ کے لیے میدان میں نہ آسکے، جس کے باعث ویسٹ انڈیز کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے پاکستان کو فتح کے لیے 75 رنز کا ہدف ملا، جسے قومی ٹیم نے پُراعتماد انداز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور دوسرے ٹیسٹ میں 8 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کرلی۔

 

Leave A Comment

Advertisement