گلوکارہ شکیرا نے فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے لیے آفیشل گانا ’’ڈائی ڈائی‘‘ جاری کر دیا
سپر اسٹار گلوکارہ شکیرا نے فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے لیے آفیشل گانا ’’ڈائی ڈائی‘‘ جاری کر دیا ہے، جس میں نائیجیرین گلوکار برنا بوائے بھی شامل ہیں۔49 سالہ شکیرا نے برازیل کے تاریخی ماراکانا اسٹیڈیم سے ایک خصوصی ویڈیو جاری کی، جس میں مختلف ممالک کی ٹیموں کے رنگوں میں ملبوس ڈانسرز کو دکھایا گیا ہے۔ یہ گانا 14 مئی کو باضابطہ طور پر ریلیز کیا جائے گا۔فٹبال ورلڈ کپ 2026 کا انعقاد 11 جون سے 19 جولائی تک امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں مشترکہ طور پر ہوگا۔
ویڈیو میں 2006، 2010 اور 2014 ورلڈ کپ کے آفیشل فٹبالز بھی شامل کیے گئے ہیں، جو شکیرا کی ورلڈ کپ سے جڑی یادگار موسیقی کی جھلک پیش کرتے ہیں۔ ان میں ان کا عالمی شہرت یافتہ گانا “Waka Waka (This Time for Africa)” بھی شامل ہے، جو 2010 ورلڈ کپ کا آفیشل ترانہ تھا۔شکیرا اس سے قبل بھی ورلڈ کپ تقریبات میں “Hips Don’t Lie” اور “La La La (Brazil 2014)” جیسے مقبول گانے پیش کر کے شائقین کو محظوظ کر چکی ہیں۔