فیفا ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے ترکیہ کو شکست دے دی
فیفا ورلڈ کپ کے تیسرے روز کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترکیہ کو ہرا دیا۔آسٹریلیا نے ترکیہ کو 2 صفر سے شکست دی ہے۔آسٹریلیا کی جانب سے نیسٹوری نے میچ کے 27ویں منٹ میں پہلا گول کیا۔آسٹریلیا کی جانب سےدوسرا گول میٹ کاف نے 75ویں منٹ میں اسکور کیا۔