کین ولیمسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
نیوزی لینڈ کے لیجنڈری بلے باز اور سابق کپتان کین ولیمسن نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ کین ولیمسن نے فوری طور پر ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ ہے جس سے نہ صرف ان کے 16 سالہ کامیاب عالمی کیریئر کا اختتام ہو گیا بلکہ وہ انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز کے بقیہ دو میچز میں بھی شرکت نہیں کریں گے۔ 35 سالہ ولیمسن ان دنوں انگلینڈ کے خلاف جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے کیوی سکواڈ میں شامل ہیں۔
ولیمسن نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ کافی عرصے سے اس فیصلے پر غور کر رہے تھے تاہم حالیہ دنوں میں انہیں محسوس ہوا کہ اب بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنے کا یہی مناسب وقت ہے۔