تازہ ترین

برازیلین فٹبال اسٹار نیمار نے 18 سالہ ساتھی فٹبالر روبینہو جونیئر کو تھپڑ مار کر گرادیا۔ یہ واقعہ سانتوز ایف سی کے ٹریننگ سیشن میں پیش آیا جب 34 سالہ فٹبالر کم عمر ساتھی کھلاڑی پر ناراض ہوگئے۔نیمار نے انہیں آہستہ کھیلنے کا کہا جس پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی اور معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا۔نیمار نے مبینہ طور پر روبینہو جونیئر کو تھپڑ مارا اور ٹانگ اڑا کر گرا دیا جس کے بعد دونوں کو ٹریننگ سیشن سے باہر کر دیا گیا۔بعد ازاں نیمار نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی سے معذرت کر لی جس پر معاملہ حل ہو گیا۔

Leave A Comment

Advertisement