2 روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں آج اضافہ
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں 2 روز کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ ہو گیا۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 11 ہزار 100 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 88 ہزار 962 روپے ہو گئی۔ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 517 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 19 ہزار 206 روپے ہو گئی۔
گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 2100 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 111 ڈالرز کے اضافے سے 4666 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔