تازہ ترین

ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی خبریں رپورٹ ہونے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔برطانوی خام تیل 4 فیصد کمی کے بعد 110 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد امریکی خام تیل 102 ڈالر فی بیرل میں بک رہا ہے۔ابوظہبی کی آئل کمپنی کا خام تیل مربن کروڈ بھی 2 فیصد سستا ہوگیا ہے، مربن کروڈ کی قیمت 105 ڈالر فی بیرل تک آگئی، عالمی منڈی میں گیس کی قیمتوں میں بھی 4 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement