تازہ ترین

ایران کے دارالحکومت تہران میں شاپنگ سینٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 36 افراد زخمی ہوگئے۔مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ تہران کے مغرب میں واقع شہر اندیشہ کے ارغوان شاپنگ سینٹر میں پیش آیا، جہاں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کی ایک بڑی وجہ عمارت میں استعمال ہونے والا آتش گیر بیرونی مواد (کلیڈنگ) تھا، ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور آگ بجھانے کا عمل جاری ہے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔

Leave A Comment

Advertisement