فیفا ورلڈ کپ 2026 : جرمنی نے کیوراساؤ کو بڑے مارجن سے شکست دے دی
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں جرمن ٹیم نے اپنی مہم کا آغاز ہیوسٹن میں کیوراساؤ کے خلاف میچ جیت کیا جس میں ایک کے مقابلے میں 7 گول سے فتح حاصل کی۔ہیوسٹن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جرمن ٹیم نے آغاز سے اختتام تک اپنی گرفت مسلسل برقرار رکھی، کائی ہیورٹز نے 2 گول اسکور کیے۔وقفے تک جرمنی کو 3 ایک کی برتری حاصل تھی، کھیل کے چھٹے منٹ میں فلکس ایمنیکا نے گول کرکے جرمنی کو برتری دلائی۔21ویں منٹ میں لیوانوکومینشیا نے مقابلہ برابر کیا، 38ویں منٹ میں نیکوشلوٹر بیک اور 45ویں منٹ میں کائی ہیورٹز نے جرمنی کیلئے گول کیے۔دوسرے ہاف میں جمال موسیالا، نیتھنیل براؤن اور ڈینز اندوو اور کائی ہیورٹز نے مزید گول کردیے، یاد رہے کہ کیوراساؤ کی ٹیم نے پہلی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔