اسرائیل کے فٹبال میچز کیخلاف احتجاج: آئر لینڈ و قطر کا میچ 2 بار روکنا پڑ گیا
آئر لینڈ اور قطر کے درمیان فٹبال میچ کو 2 بار اس وقت روکنا پڑا جب شائقین نے اسرائیل کے خلاف آئندہ میچز پر احتجاج شروع کر دیا۔ آئر لینڈ کو یوئیفا نیشنز لیگ میں اسرائیل کے خلاف 2 میچز کھیلنے ہیں جن پر ملک بھر میں شدید مخالفت جاری ہے۔
آئرش فٹبال ایسوسی ایشن پہلے ہی اسرائیل کو بین الاقوامی فٹبال سے معطل کرنے کا مطالبہ کر چکی ہے تاہم یوئیفا نے اس پر کوئی کارروائی نہیں کی۔آئر لینڈ کے کوچ ہیمر ہالگریمسن نے بھی اسرائیل کے خلاف میچز پر ناراضی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو غیر ضروری دباؤ کا سامنا ہے۔آئر لینڈ کے کپتان نیتھن کولنز نے کہا ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی احتجاج کرنا چاہے تو ٹیم اس کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گی۔