آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے حوصلے بلند اور تیاری اچھی ہے،بابراعظم کے آنے سے مڈل آرڈر کو استحکام ملے گا،شاہین آفریدی
آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ سب کو عید مبارک ،امید ہے اچھی عید گزری ہوگی،آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے حوصلے بلند ہیں ،تیاری اچھی ہے،کیمپ میں کھلاڑیوں نے کافی محنت کی ہے۔ ہیڈ کوچ نے جن پلیرز سے متعلق بات کی انکو بہتری پر کام بھی کرنا چاہیے، ہمارے لیے بابراعظم انتہائی اہم کھلاڑی ہے ، بابراعظم کے آنے سے مڈل آرڈر کو استحکام ملے گا،بابراعظم کی اچھی فارم ہے ،توقع ہے آئندہ بھی پرفارم کرتے رہیں گے۔میں کوشش کروں گا 200 کی اسپیڈ سے بولنگ کراؤں،وقت کے ساتھ مشین بھی خراب ہوتی ہے ،ہم بھی کوشش کررہے ہیں ری لوڈ کریں ،پاکستان کے لیے ہمیشہ جان لگائیں گے ، تمام بولرز کی اس بات پرتوجہ ہے کہ اسپیڈ کیسے بڑھائیں۔ہم تو فیملیز کو بھی ٹائم نہیں دے رہے ،ہمیشہ منفی باتیں سامنے لائیں جاتی ہیں ، رضوان کے سلیکٹ نہ ہونے کا مطلب نہیں کہ اسکی کرکٹ ختم ہوگئی ،میں اوربابربھی ٹیم میں نہیں تھے ،پھرواپس آگئے ۔
تنقید کرنے والوں کو عید مبارک ۔ہرکھلاڑی کی کوشش ہوتی ہے کہ پلیئرآف دی میچ بنے،توقع ہے کہ نئے کھلاڑی بھی اچھی کارکردگی دکھائیں گے،ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بنانی ہے تو نئے لڑکوں کو چانس دینا ہوگا۔ ہماری ہار میں میڈیا کا کردار ہوتا ہے، بے جا تنقید سے ٹیم کا مورال کمزور ہوجاتا ہے۔ ہمیں میڈیا کی طرف سے خبریں ملتی ہیں ہم اچھا پرفارم نہیں کررہے۔