پہلا ون ڈے، آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 201 رنزکا ہدف دے دیا
تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دیا ہے۔راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی پوری ٹیم 45 ویں اوور میں 200 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے میھتیو رن شا نے61، میتھیو شارٹ نے55 رنز بنائے۔میتھیو کوہنمین نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے عرفات منہاس نے 32 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ ابرار احمد نے 2 جب کہ کپتان شاہین آفریدی، سلمان آغا اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
عرفات منہاس ڈیبیو پر 5 وکٹ لینے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے عرفات منہاس ڈیبیو میں 5 وکٹ لینے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے ہیں۔21 سالہ عرفات منہاس نے پاکستان کے 1 ہزار ایک روزہ میچز کی تاریخ میں پہلے بولر ہیں جنہوں نے ڈیبیو پر 5 وکٹیں لی ہیں۔عرفات منہاس نے 10 اوورز کے کوٹے میں 52 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ شاندار پرفارمنس سے متعلق عرفات منہاس کا کہنا تھا کہ ڈییبو پر 5 وکٹیں حاصل کرنے پر خوشی ہے، کوشش ہوگی کہ مستقبل میں بھی ایسی کارکردگی پیش کروں،بولنگ میں سب نے مشترکہ کوشش کی۔عرفات منہاس سے قبل فاسٹ بولر ذاکر خان نے 1984 میں ڈیبیو پر 19 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔