تازہ ترین

فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل پاکستان انٹر کلب باسکٹ بال ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا ، یہ ٹورنامنٹ آج سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہونا تھا جبکہ ٹورنامنٹ کی نئی تاریخ کا اعلان 14 اگست کے بعد کیا جائے گا۔فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نے بتایا کہ ٹورنامنٹ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جشن آزادی کی تقریبات کے باعث ہاسٹل میں رہائش کی سہولیات نہ ملنے پر ملتوی کیا گیا ہے کیونکہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں کو رہائشی سہولیات فراہم کرنا ضروری تھی ،رہائش نہ ملنے کے باعث آل پاکستان انٹر کلب باسکٹ بال ٹورنامنٹ کو ملتوی کر دیا گیا ہے جبکہ ٹورنامنٹ کی نئی تاریخ کا اعلان 14 اگست کے بعد کیا جائے گا۔

 
 
 
 

 

Leave A Comment

Advertisement