تازہ ترین

خیبرپختونخوا حکومت پشاور میں واقع عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو دینے کے لیے تیار ہے۔خیبر پختونخواہ حکومت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان رابطوں کا سلسلہ جاری ہے اور شرائط طے کرنے کے لیے مذاکرات کے دو دور ہوچکے ہیں۔صوبائی حکومت قذافی سٹیڈیم اور نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے پی سی بی سے معاہدے کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔

خیبر پختونخوا کے مشیر کھیل کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں یہاں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہو۔قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیڈیم کے معاہدوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ابھی پی سی بی کو اسٹیڈیم حوالے کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا۔

Leave A Comment

Advertisement