پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی
پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے کر سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی۔ اسلام آباد میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔پاکستان کی جیت کا اسکور 25-20، 25-16 اور 25-20 رہا۔ ٹورنامنٹ میں 6 ٹیموں نے شرکت کی، قومی ٹیم ایونٹ میں ناقابل شکست رہی۔
تیسری پوزیشن کے میچ میں سری لنکا نے ازبکستان کو شکست دی۔