آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ: صاحبزادہ فرحان نے ابھیشیک شرما کو پیچھے چھوڑ دیا
پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے آئی سی سی کی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے ابھیشیک شرما کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ بھارت نے زمبابوے کے خلاف 3میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی حاصل کی، جس کے بعد جاری ہونے والی نئی رینکنگ میں کئی اہم تبدیلیاں سامنے آئیں۔
صاحبزادہ فرحان 848 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے جبکہ 819 پوائنٹس رکھنے والے ابھیشیک شرما تیسرے نمبر پر چلے گئے۔ بھارت کے ایشان کشن 910 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کے نوجوان بیٹر صائم ایوب 560 پوائنٹس کے ساتھ 41ویں، سابق کپتان بابر اعظم 555 پوائنٹس کے ساتھ 43ویں، جبکہ ٹی ٹونٹی کپتان سلمان علی آغا 547 پوائنٹس کے ساتھ 45ویں نمبر پر برقرار ہیں۔
ٹی ٹونٹی کے بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کے اسپنر ابرار احمد 736 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ افغانستان کے راشد خان بدستور سرفہرست اور انگلینڈ کے عادل رشید تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کے محمد نواز 10 ویں، فاسٹ بولر سلمان مرزا ایک درجہ ترقی کے بعد 15ویں، جبکہ شاہین شاہ آفریدی بھی ایک درجہ بہتری کے ساتھ 30ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔