تازہ ترین

اسرائیل نے فلسطینی خواتین کی قومی فٹبال ٹیم کی دو کھلاڑیوں رند حلوانی اور نٹالی ابو دیہ کو الگ الگ کارروائیوں میں گرفتار کر لیا، جس پر فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن (پی ایف اے) نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ نٹالی ابو دیہ کو مقبوضہ مغربی کنارے میں یونیورسٹی کے طلبہ ہاسٹل پر چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا جبکہ رند حلوانی کو مقبوضہ بیت المقدس کے پولیس اسٹیشن پوچھ گچھ کے لیے بلا کر حراست میں لے لیا گیا۔

 

 یونیورسٹی نےان گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات فلسطینی تعلیم اور طلبہ کے تعلیمی حقوق کو نشانہ بنانے والی اسرائیلی پالیسیوں کا حصہ ہیں۔
فلسطین فٹبال ایسوسی ایشن (پی ایف اے) نے ایتھلیٹس کو باضابطہ نشانہ بنائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے فیفا سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔پی ایف اے نے اپنے بیان میں کہا کہ فلسطینی کھلاڑیوں کی گرفتاریاں کوئی الگ واقعہ نہیں بلکہ فلسطینی ایتھلیٹس کو منظم انداز میں نشانہ بنانے کی ایک طویل سلسلے کی کڑی ہیں۔فلسطین فٹبال ایسوسی ایشن نے فیفا سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے انسانی حقوق، عدم امتیاز اور کھیل کے تحفظ سے متعلق اصولوں کے مطابق مؤثر اقدامات کرے۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement