تازہ ترین

امریکا نے فیفا ورلڈکپ 2026 کے لیے  ایران کے  15  رکنی وفد کو ویزہ  دینے سے انکار کردیا ہے۔ برطانوی میڈیا نے ایرانی سرکاری میڈیا کے حوالے سے بتایا ہےکہ امریکا نے ایرانی فٹبال ٹیم کے پلیئرز اور ٹیکنیکل اسٹاف کو ویزے جاری کر دیئے ہیں تاہم ورلڈکپ کیلئے ایرانی فٹبال ٹیم کی ایڈمنسٹریشن اور منیجمنٹ ارکان کے ویزوں میں مسائل درپیش ہیں اور انہیں تاحال امریکی ویزے جاری نہیں کیے گئے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق جن افراد کو ویزے نہیں ملے وہ ٹیم کے لیے انتہائی اہم حیثیت رکھتے ہیں۔ ایران فٹبال فیڈریشن کے سربراہ مہدی تاج، ٹیم منیجر اور ٹیم کے میڈیا آفیسر سمیت سکیورٹی اور وزارت خارجہ کے اراکین کو ویزے جاری نہیں کیے گئے۔ ایرانی حکام نے فیفا سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرے۔

خیال رہے کہ گزشتہ رو ز امریکا نے تصدیق کی  تھی کہ ایرانی کھلاڑیوں کو آئندہ ورلڈکپ میں شرکت کے لیے امریکا آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا تھا کہ ایرانی  کھلاڑیوں اور ضروری معاون عملےکو  ویزے جاری کر دیے گئے ہیں۔

 ایرانی فٹبال ٹیم ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے لیے میکسیکو روانہ ہوگئی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement