تازہ ترین

پی سی بی کے ترجمان کے مطابق پاکستان ویمنز اور آئرلینڈ ویمنز کے درمیان کاسل ایونیو، ڈبلن میں کھیلا جانے والا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ مسلسل بارش کے باعث بغیر کوئی گیند پھینکے منسوخ کر دیا گیا۔ ٹاس بھی ممکن نہ ہو سکا اور امپائرز نے حالات کو کھیل کے قابل نہ ہونے پر میچ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔اس طرح ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹرائی نیشن سیریز کا یہ آخری میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا۔

 

 
 
 
 
 

ویسٹ انڈیز نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دو فتوحات کے ساتھ 10 پوائنٹس حاصل کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا۔پاکستان ویمنز ٹیم نے سیریز میں چار میچز کھیلے جن میں انہیں ایک میں ویسٹ انڈیز اور ایک میں آئرلینڈ کے خلاف شکست ہوئی جبکہ دو میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہے۔سیریز کے اختتام کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم اب آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی تیاری کے لیے انگلینڈ روانہ ہوگی جہاں وہ اپنی مہم کا آغاز 14 جون کو بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی۔

 

Leave A Comment

Advertisement