تازہ ترین

مصر نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنے 27 رکنی ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت اسٹار فٹبالر محمد صلاح کریں گے، جو اس ممکنہ آخری ورلڈکپ میں نئے ریکارڈز بنانے اور مصر کو فتح دلوانے کے لیے پُرعزم ہیں۔مصر کے ہیڈ کوچ حسام حسن نے ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ فٹبال کا یہ عالمی ایونٹ 11 جون سے 19 جولائی تک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلا جائے گا۔مصری نے ورلڈکپ اسکواڈ میں جہاں ایک جانب تجربہ کار کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے وہیں نوجوان ٹیلنٹ کو بھی موقع دیا گیا ہے، تاہم فرانسیسی کلب نانٹس کے فارورڈ مصطفیٰ محمد کو غیر متوقع طور پر اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔

27 رکنی ابتدائی اسکواڈ میں نوجوان کھلاڑی حمزہ عبدالکریم کو پہلی مرتبہ شامل کیا گیا ہے، وہ اس وقت فرانسیسی کلب بارسلونا کے انڈر 19 اسکواڈ کا حصہ ہیں اور حالیہ عرصے میں شاندار فارم کی وجہ سے مصر کے ابھرتے ہوئے فارورڈز میں شمار کیے جا رہے ہیں۔

مصطفیٰ محمد کی عدم شمولیت کو بھی حیران کن قرار دیا جا رہا ہے۔ اگرچہ وہ اس سیزن میں اپنے کلب ’نینٹس‘ کے لیے 24 میچوں میں صرف چار گول کر سکے اور ٹیم فرانسیسی لیگ سے بھی باہر ہو گئی، تاہم ان کا تجربہ مصر کے لیے اہم سمجھا جاتا تھا۔محمد صلاح کی بات کی جائے تو وہ اس ورلڈ کپ میں کئی بڑے ریکارڈز بنانے کے قریب ہیں۔ اس ورلڈ کپ کو انکے بین الاقوامی کیریئر کے آخری بڑے ایونٹ کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement