تازہ ترین

سٹار فٹبالر لیونل میسی نے سپینش فٹبال کلب کورنیلا خرید لیا، جس کے بعد فٹبال حلقوں میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ کلب انتظامیہ نے بھی اس بڑے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے اپنے لیے ایک تاریخی موڑ قرار دیا ہے۔کلب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لیونل میسی کی شمولیت نہ صرف مالی طور پر استحکام لائے گی بلکہ ٹیم کی کارکردگی اور عالمی شناخت میں بھی نمایاں اضافہ کرے گی، بیان میں مزید کہا گیا کہ میسی کی آمد ہمارے لیے ایک نئے باب کی شروعات ہے، اور ہمیں یقین ہے کہ ان کی قیادت میں کلب ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔

واضح رہے کہ یو ای کورنیلا اس وقت سپین کے پانچویں درجے کے فٹبال ڈویژن میں شامل ہے، تاہم ماہرین کا ماننا ہے کہ میسی کی سرمایہ کاری کے بعد کلب کی پوزیشن میں نمایاں بہتری آسکتی ہے۔

فٹبال تجزیہ کاروں کے مطابق میسی نہ صرف ایک عظیم کھلاڑی ہیں بلکہ وہ کھیل کے کاروباری پہلوؤں کو بھی بخوبی سمجھتے ہیں، جو اس کلب کے مستقبل کے لیے نہایت اہم ثابت ہو سکتا ہے۔

 شائقینِ فٹبال اس خبر پر خاصے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر میسی کے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے، کئی مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ اس کلب کو اب زیادہ دلچسپی سے فالو کریں گے۔

یاد رہے کہ لیونل میسی اس سے قبل بھی فٹبال کے میدان میں متعدد اعزازات اپنے نام کر چکے ہیں، اور اب کلب اونر کے طور پر ان کا یہ نیا کردار کھیل کی دنیا میں ایک منفرد اضافہ سمجھا جا رہا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement