تازہ ترین

فیفا اور اے ایف سی نےپاکستان فٹبال فیڈریشن کے آئین میں ترمیم کی سفارش کردی۔فیڈریشن امور میں تیسرے فریق کی مداخلت ناقابل قبول قراردیدی،پی ایف ایف آئین کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے پر زور دیا گیا ہے۔فیفا ہیڈ آف ممبر ایسوسی ایشنز گورننس رولف ٹینر نے پی ایف ایف گورننس ورکشاپ میں شرکت کی،اے ایف سی ڈویلپمنٹ آفیسر سونم جگمی، صدر پی ایف ایف محسن گیلانی بھی شریک ہوئے۔فیفا اور اے ایف سی نے گورننس اصلاحات کو ناگزیر قرار دے دیا،رولف ٹینر نے کہاکہ  پی ایف ایف آئین میں ترمیم طویل مدتی استحکام کیلئے ضروری ہے،اختیارات کی علیحدگی بہتر گورننس کی بنیاد ہے، رولف ٹینرنے کہاکہ  پی ایف ایف آئین میں آخری بڑی ترمیم 2014 میں کی گئی تھی۔صدرپی ایف ایف محسن گیلانی نے کہاکہ فٹبال کی بہتری کیلئے گورننس اصلاحات ناگزیر ہے،  آئینی اصلاحات میں مزید تاخیر ممکن نہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement