فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے ایران نے ٹھوس ضمانت مانگ لی
ایرانی فٹبال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج نے 2026 کے ورلڈ کپ میں ایرانی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے کہا کہ ہم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے سنجیدہ ہیں، لیکن ہماری روانگی اس بات سے مشروط ہے کہ فیفا کے صدر اور سیکریٹری جنرل کے ساتھ ایک ملاقات ہو، جس میں وہ ہمیں ٹھوس ضمانت دیں۔مہدی تاج کے مطابق یہ ’ٹھوس ضمانت‘ اس بات پر مشتمل ہے کہ ’عسکری فورسز، بالخصوص پاسداران انقلاب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے عہدے داروں کی توہین نہ کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ضمانت ’کینیڈا جیسا واقعہ‘ دوبارہ ہونے سے روکے گی۔ہمیں امریکہ سے کوئی مسئلہ نہیں۔ ہم خود ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی ہوئے ہیں اور ہمارا میزبان فیفا ہے، نہ کہ امریکہ اور نہ ہی ٹرمپ۔ ’اگر وہ ہماری میزبانی کو قبول کریں اور ہمارے فوجی اداروں کی توہین نہ کریں تو ہم جائیں گے، ورنہ انھیں وہی ردِ عمل دیکھنا پڑے گا جو کینیڈا میں دیکھا گیا تھا۔ (اس صورت میں) ایرانی ٹیم واپس آ سکتی ہے۔
ورلڈ کپ 2026 کینیڈا، امریکہ اور میکسیکو کی میزبانی میں 11 جون سے منعقد ہوگا۔ ایران مصر، بیلجیئم اور نیوزی لینڈ کے ساتھ ایک گروپ میں شامل ہے۔ ایران کے میچ لاس اینجلس اور سیاٹل میں کھیلے جائیں گے۔