تازہ ترین

فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ افتتاحی میچ میں 3 ریڈ کارڈ دکھائے گئے۔ریفری نے جنوبی افریقا کے 2 اور میکسیکو کے 1 کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھایا۔جنوبی افریقن کھلاڑیوں نے کھیل کے دوران انتہائی رف کھیل کا مظاہرہ کیا جس پر ریفری نے 2 کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان بدر کیا اور جنوبی افریقا نے بقیہ میچ 9 کھلاڑیوں سے کھیلا جبکہ کھیل کے آخری منٹوں میں میکسیکو کے کھلاڑی کو بھی ریڈ کارڈ کا سامنا رہا۔

ورلڈ کپ کی تاریخ میں 7 مواقع پر 1 میچ میں 3 یا زائد ریڈ کارڈ دکھائے گئے۔ 2006ء کے ورلڈ کپ میں پرتگال بمقابلہ نیدرلینڈز کے میچ میں سب سے زیادہ 4 ریڈ کارڈ دکھائے گئے۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement